پی ٹی آئی والے راتوں کو معافی مانگتے ، صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں :حنیف عباسی

پی ٹی آئی والے راتوں کو معافی مانگتے ، صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں :حنیف عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این )کے مرکزی رہنماءحنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے راتوں کو گڑگڑاتے اور معافی مانگتے اور صبح ہوتےہی پریس کانفرنس کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ حنیف عباسی کا راولپنڈی میں کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ ذاتی مفاد کو قومی مفاد پرترجیح دی ۔

یہ بھی پڑھیں:مذاکرات کسی کے کہنے یا خوف سے نہیں کر رہے، عمران کے ایک ٹوئٹ پر انکی چیخیں نکل جاتی ہیں ، شوکت یوسفزئی

میرے خیال میں پی ٹی آئی دورمیں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ترقیاتی منصوبوں کوترجیح دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دشمن کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

نوجوان نسل ملکی تعمیروترقی اورخوشحالی کے لئے آگے بڑ ھے، عوامی خدمت جاری رکھیں گے، عوام کوسہولیات کی فراہمی ہماری پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ رہنما ء(ن)لیگ نے کہا کہ حکومت کے مثبت اقدامات کی وجہ سے ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بزدار دور حکومت میں تعلیمی فنڈز میں بے ضابطگیاں، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سکیورٹی فورسز ملک میں قیام امن کے لئے قربانیاں دے رہی ہیں، ایٹمی اورمیزائل پروگرام عوام کا ہے وہی اس کی حفاظت کریں گے۔ حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سالمیت پرکوئی سمجھوتانہیں کیا جائے گا، یہ سب کمپرومائزڈ ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *