صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ’دھی رانی پروگرام‘ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دل کے قریب ہے اور اس کے تحت 30 ہزار بچوں کو سکالر شپ پروگرام کے ذریعے تعلیم دی جائے گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت سفارش کے بجائے میرٹ پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے تاہم پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی گئیں۔ سول نافرمانی کے ذریعے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے اور سازش کے تحت اداروں اور ملک کو نقصان پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک مس کال ثابت ہوئی اور پی ٹی آئی والے ڈی چوک چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔پی ٹی آئی منفی پروپیگنڈا کر رہی ہے اور این آر او کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ عمران خان این آر او کے لیے جھک چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ خیبر پختونخوا میں ایک وزیر میٹرک فیل تھا۔ دوسروں کے لیے اے سی بند کروانے والے اب خود مکافات عمل کا شکار ہیں۔عمران خان کی حالت ایسی ہے کہ ان سے اب ان کے اپنے گھر والے بھی ملاقات کے لیے نہیں آتے۔