متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے تارکین وطن 2025 میں موسم گرما کے لیے شینگن ویزا کیسےحاصل کر سکتے ہیں ؟ ۔
یورپی ممالک گھومنے کے خواہش مند افراد شینگن ویزا سے متعلق کچھ بنیادی اور ضروری معلومات کو ذہن میں رکھیں اوراپنے خوابوں کی تعبیر پانے کے مراحل کو آسان بنائیں،اگر آپ کی شینگن زون میں جانے کی سوچ ہے تو کم از کم 6 ماہ پہلے سے ہی پلاننگ شروع کر دیں کیونکہ شینگن ویزا کے حصول کیلئے کچھ اہم شرائط پورا کرنے میں وقت درکار ہے ۔
آپ ویزہ کی منظوری کے امکانات کو بہتر بنانے کیلئےایک مستحکم اور باقاعدہ آمدنی اور پچھلے 3 سے 6 ماہ کیلئے ایک بینک اسٹیٹمنٹ چاہیے ہوتا ہے جس میں کم از کم 15,000 سے 20,000 درہم کا اوسط بیلنس دکھایا گیا ہو۔ اس کے علاوہ اگر آپ شادی شدہ ہیں تو آپ کو اپنا نکاح نامہ بھی شامل کرنا ہوگا اور بچوں کیساتھ خاندانی درخواستوں کیلئے، بچوں کیلئے پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی فراہم کرنا ہوگا۔
ملازمین کو اپنے آجر کی طرف سے ایک نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جمع کرانا ہوگا جبکہ کاروباری مالکان کو اپنے درست تجارتی لائسنس کی ایک کاپی فراہم کرنا ہوگی۔ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آپ کا پاسپورٹ اور متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا درست ہے۔ تجویز کردہ سائز کے مطابق، سفید پسِ منظر کیساتھ پاسپورٹ کے سائز کی 2 حالیہ تصاویر جمع کروائی جائیں۔
آپ کی درخواست کی مزید حمایت کیلئے اختیاری دستاویزات جیسے کرایہ داری کا معاہدہ یا ٹائٹل ڈیڈ بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ یقینی بنانا لازمی ہے کہ آپ کا یو اے ای کا رہائشی ویزہ 90 دنوں کیلئے موزوں ہے جو آپ کے شینگن زون سے باہر نکلنے کی طے شدہ تاریخ سے آگے ہے۔ عرب امارات کے تارکین وطن کیلئے شینگن ویزا کیلئےعمل میں آپ کی درخواست کو بذات خود ویزا ایپلیکیشن سینٹرز، قونصل خانوں یا دبئی، ابوظہبی میں واقع سفارتخانوں میں جمع کروانا شامل ہے۔
پروسیسنگ کا وقت 15 ورکنگ دنوں میں لگتا ہے، لیکن یہ سفارت خانے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ شینگن ویزا کی معیاری فیس بالغوں کیلئے 90 یورو (339) درہم ہے اور آپ کو ملاقات کی فیس کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا جو منتخب ملک پر منحصر ہے، ویزا سروس سینٹرز میں درخواست دیتے وقت اضافی فیسیں ہوتی ہیں جو قونصل خانوں کی جانب سے درخواستیں جمع کرتے ہیں۔