صوبہ پنجاب میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈائون جاری

صوبہ پنجاب میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈائون جاری

صوبہ پنجاب میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے مہم جاری ہے۔

ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے ہدایت دی ہے کہ غیر نمونہ اور جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جائےجبکہ ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر مالکان کے خلاف جرمانے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیوٹا کی مشہور گاڑی یارس کی 2025 کیلئے قیمت اور انسٹالمنٹ پلان کا اعلان ہوگیا

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنی گاڑیاں رجسٹر کروائیں اور ٹوکن ٹیکس ادا کریں تاکہ قانونی کارروائی اور بھاری جرمانوں سے بچ سکیں۔ آپریشن کے 12ویں دن لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں ناکے لگائے گئے۔

گیارہویں دن 15,619 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 357 غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے 1,793 موقع پر ہی وصولیاں کی گئیں۔

3 کروڑ 18 لاکھ روپے کے واجب الادا ٹیکس میں سے 1 کروڑ 42 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔ اس دوران 583 جعلی نمبر پلیٹس ضبط کی گئیں۔ محکمہ ایکسائز نے گاڑی مالکان کو ٹوکن ٹیکس فوری جمع کرانے کی تاکید کی ہے۔

جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جائے گی۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیاں جلد از جلد رجسٹر کروائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *