لاہور میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نئے نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت سات روپے سستا ہو کر 584 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی تھوک قیمت 389 روپے اور پرچون قیمت 403 روپے ہو گئی ہے۔ لاہور میں فی درجن انڈے کی قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔