لاہور اور ملتان میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ پشاور میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور انتظامیہ کے تازہ نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 11 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 595 روپے مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 397 روپے اور پرچون قیمت 411 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ انڈوں کی قیمت لاہور میں بدستور 300 روپے فی درجن برقرار ہے۔
ملتان میں بھی برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 379 روپے اور پرچون ریٹ 393 روپے فی کلو مقرر ہوا۔ انڈے ملتان میں 260 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب پشاور میں مرغی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔ ایک ہفتے کے دوران زندہ برائلر کی قیمت میں 25 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد تھوک قیمت 445 روپے فی کلو تک آ گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پشاور میں قیمتوں میں کمی سے انھیں کچھ ریلیف ملا ہے۔