القادر ٹرسٹ کیس فیصلہ موخر، عمران خان کا ردِعمل بھی آگیا

القادر ٹرسٹ کیس فیصلہ موخر، عمران خان کا ردِعمل بھی آگیا

عمران خان نے القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ موخر ہونے کے حوالے سے اپنا ردِعمل دیدیا۔

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشنہ خانہ 2میں جرم کا عنصر نہیں، ٹرائل فوری طور پر روکا جائے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف جھوٹے کیسز کی سیریز چلی آرہی ہے۔ عمران خان نے گزشتہ روز احتساب جج کی کہی گئی باتوں کا جواب بھی دیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کا مطلب نئے انتخابات ہیں: فواد چوہدری کا بڑا دعویٰ

وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ فلاں پیش نہیں ہوا ،ڈھائی گھنٹے انتظار کرنا پڑا، یہ بات درست نہیں ہے۔ جیل میں کبھی بھی ساڑے 11بجے سے پہلے ٹرائل شروع نہیں ہوتا۔ صبح 9 بجے میسج آیا کہ جج آئے ہوئے ہیں تو میں نے پوچھا کہ کیا میرے وکیل آئے ہیں؟۔ مجھے جواب ملا نہیں تو میں نے کہا کہ جب میرے وکلا آئیں تو مجھے پیغام دیجیے گا، میں آجائوں گا لیکن مجھے اچانک پتہ چلا کہ جج اُٹھ کر چلے گئے۔

فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ ملک میں صدائے احتجاج بلند کرنا دہشتگردی بنا دیا گیا ہے۔ مذاکراتی کمیٹی کے سامنے ہمارے سیدھے مطالبات ہیں، سویلین کے ملٹری ٹرائل کی اجازت دے کر زیادتی کی گئی ۔ پشاور اے پی ایس حملے کے بعد آئینی ترمیم کی گئی ، یہاں سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ جس نے پی ٹی آئی چھوڑ دی اس کے کیسز ختم کر دیے ۔ عمران خان نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی سطح پر اُٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *