پنجاب اسمبلی میں بچوں کے حقوق کے لیے تاریخی قدم، پہلی پارلیمانی کمیٹی قائم

پنجاب اسمبلی میں بچوں کے حقوق کے لیے تاریخی قدم، پہلی پارلیمانی کمیٹی قائم

لاہور:پنجاب اسمبلی نے پہلی بار بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی قیادت میں بننے والی اس کمیٹی کا مقصد بچوں سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک مؤثر اور جامع پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

رکن اسمبلی سارہ احمد کو کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی ہے جبکہ دیگر اراکین میں زکیہ خان، مہوش سلطانہ، سلمیٰ سعید، اور رخشندہ کوثر شامل ہیں۔ کمیٹی کے قیام کا مقصد بچوں کے حقوق کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کرنا اور اس حوالے سے قانون سازی میں مدد فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی قیمتیں سامنے آگئیں ، شائقین کے لیے بڑی خوشخبری

سارہ احمد نے بتایا کہ اسپیکر ملک احمد خان بطور سرپرست کمیٹی کی رہنمائی کریں گے تاکہ اس کے اہداف کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ کمیٹی باقاعدہ اجلاس منعقد کرے گی، بچوں کے مسائل پر گفتگو کرے گی اور اپنی سفارشات تفصیلی رپورٹوں کی صورت میں پنجاب اسمبلی کو پیش کرے گی تاکہ ان پر عمل درآمد کیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *