5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے ، مریم نواز

5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے ، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد ہماری سیاست نہیں، میرا احتساب عوام نے کرنا ہے۔

سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کو میرٹ پر سکالر شپس دی جا رہی ہیں، کوئی سفارش قبول نہیں کی، 11 ماہ کے عرصے میں کسی بھی محکمے میں سفارش پر کوئی تعیناتی نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سکالر شپ پروگرام سیکنڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے طلبہ کیلئے بھی جلد شروع کیا جائے گا، وزیراعلیٰ ہونے کی حیثیت سے مجھے صوبے کے ہر طالبعلم کا خیال رکھنا ہے، کوشش ہے صوبے میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، مستحق اور لائق بچوں کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی

مریم نواز نے کہا کہ کسی بھی قوم کی بہتری میں تعلیم کا معیار بنیادی حیثیت رکھتا ہے، ہونہار طلبہ نے سکالر شپس اپنی محنت اور اہلیت سے حاصل کی ہیں، آپ جیسے ہونہار طلبہ ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا سب سے بڑا حصہ نوجوان ہیں، میری پہلی ترجیح نوجوان ہیں، نوجوانوں کیلئے راستے نکالنا میری ذمہ داری ہے، میں ذمہ داری نبھاؤں گی، لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے، طالبعلموں میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا عمل جلد شروع کریں گے، جلد طلبہ کو مفت ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس بھی دوں گی، پہلی بار طلبہ کو محسوس ہوا کہ کسی نے ان کے میرٹ کی قدر کی۔

انہوں نے کہا کہ سیاست خدمت کا نام ہے، ہم نے تشدد کی سیاست کبھی نہیں کی، ہم لشکر کشی کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں،  خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب پر حملہ کیا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ڈوبتی معیشت کو بہتری کی طرف لے کر آئے ہیں، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔

قبل ازیں تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت چیکس تقسیم کئے، اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *