جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نےدعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے مابین معاملات تقریبا طے پا چکے ہیں،عمران خان کی رہائی جلد ہو جائے ، یہ سال ان کی رہائی کا ہو سکتا ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین معاملات تقریبا طے پا چکے ہیں ،اور مذاکرات کا فائنل رائونڈ شروع ہو گیا ہے ، یہ بات طے ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنے گا، اس میں نقصان نہیں ہو گا بلکہ لوگ مطمئن ہوجائینگے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کے نیتجے میں جو اسیران ہیں وہ رہا ہو جائیں گے جبکہ پی ٹی آئی الیکشن کے مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔
رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے چھ ماہ کیلئے لوگ ٹرک کی بتی کے پیچھے لگ جائیں گے ، اس وقت حکومت اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کوسہولیات دے رہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ممکن ہے کہ یہ سال عمران خان کی رہائی کا سال ہو۔
الیکشن کے حوالے سے سوال پر سینیٹر کامران مرتضی نے جواب میں کہا کہ میرا خیال ہے 2026 کے آخر میں الیکشن ہونگے، 6ماہ سے ایک سال کے درمیان الیکشن ہو جانےچاہئیں۔