کراچی کے سرکاری ملازمین کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی خوشخبری

کراچی کے سرکاری ملازمین کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی خوشخبری

کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی زیر صدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بے کار سرکاری گاڑیاں ایک ماہ کے اندر نیلام کی جائیں گی، اور سرکاری ملازمین کو ای وی گاڑیاں دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: اضافی سرکاری ملازمین ختم کیا جائے گا، اعظم تارڑ

شرجیل میمن نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پیٹرول اور ڈیزل کے اخراجات میں نمایاں کمی ہوگی اور عوامی وسائل کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غیر مجاز گاڑیاں فوری طور پر واپس کی جائیں اور نیلامی کا عمل شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے۔

وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ اضافی اور بے کار گاڑیوں کی نشاندہی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ عوامی پیسہ بچایا جا سکے اور ضروریات کے مطابق اخراجات کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *