بجلی صارفین پر مزید مالی بوجھ ڈالے جانے کا امکان

بجلی صارفین پر مزید مالی بوجھ ڈالے جانے کا امکان

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی صارفین پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا، نیپرا کو فیس وصولی کی درخواست جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے مارکیٹنگ آپریشن کی مد میں 5 روپے 19 پیسے فی کلوواٹ کے حساب سے فیس وصول کرنے کی تیاری کرلی۔ اس کے علاوہ انرجی کی مد میں 1 روپے 59 پیسے فی کلوواٹ کے حساب سے اضافی فیس وصول کرنے کی درخواست بھی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان

اگر نیپرا نے اس درخواست کو منظور کر لیا تو بجلی کے صارفین سے یہ فیس ان کے بلوں میں وصول کی جائے گی، جو ٹیرف کا حصہ بن جائے گی۔ مذکورہ اضافی فیس لیسکو سمیت دیگر بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے صارفین سے ہر ماہ وصول کی جائے گی۔

نیپرا نے سی پی پی اے کی اس درخواست پر سماعت 29 جنوری کو مقرر کر دی ہے، جس میں اس اضافی فیس کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *