190 ملین پاؤنڈ کیس، القادر یونیورسٹی پر پولیس کی بھاری نفری تعینات

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد القادر یونیورسٹی پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

راولپنڈی کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو وفاقی حکومت کی تحویل میں دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی جوڈیشل تاریخ کا آج سیاہ دن ، ، ہم اس فیصلے کو سپیریئر کورٹ میں چیلنج کریں گے : عمرایوب

عدالتی فیصلے کے بعد سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ طلبا و طالبات یونیورسٹی کے اندر اور ہاسٹل میں موجود ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ یونیورسٹی میں امن  و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے آئے ہیں۔

editor

Related Articles