Skip to content
سونے کی قیمت میں تین دن میں بڑا اضافہ ہو گیا
سونے کی قیمت میں تین دن میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
گزشتہ دو دن میں سونے کی قیمت میں 4300 روپے تولہ اضافہ ہوا تھا ، آج مزید 400 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
سونے کے نرخ تین دن میں 4700 روپے فی تولہ تک بڑھ گئے ہیں، آج سونے کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 82 ہزار 600 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
10 گرام سونے کے نرخ بھی 342 روپے بڑھے ہیں جس کے بعد دس گرام سونا دو لاکھ 42 ہزار 283 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں دو ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس سونا 2705 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔