ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں، مغربی ہوائیں بھی ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار

ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں، مغربی ہوائیں بھی ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار

ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، کل سے  مغربی ہوائیں بھی ملک میں داخل ہوں گی۔

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، زیارت اور قلات میں منفی سات جبکہ کوئٹہ میں منفی چار سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے صوبے کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے تک گرج چمک اور تیزہواوں کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 18 جنوری سے مغربی ہوائیں شمال مغربی بلوچستان میں داخل ہوں گی۔

فیصل واوڈا نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی عمل رُکنے کی پیشنگوئی کردی

رپورٹ کے مطابق  18 سے 20 جنوری کے دوران کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ،چاغی ، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں تیزہوائوں اور جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے علاقے خاران، پنجگوراور گوادر میں بھی تیز بارش ہوگی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چاغی، نوشکی، خاران، پشین، قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ میں درمیانی بارش کے باعث فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔

اس دوران سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ بھی ہے پہاڑی علاقوں میں جانے والے افراد اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی سات سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے چار درجے نیچے  ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *