بشریٰ بی بی کو اسی سیل میں منتقل کیا گیا جہاں مریم نواز قید رہیں

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پائونڈ کیس میں سزا کے بعد اسی سیل میں منتقل کیا گیا جہاں مریم نواز قید رہیں۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اس سے قبل بھی اسی سیل میں قید رہیں، بشر ی بی بی کو خواتین وارڈ منتقل نہیں کیا گیا، عمران خان کی اہلیہ کو خواتین وارڈ سے منسلک ٹیوٹا ہال میں پابند سلاسل کیا گیا۔

کمرہ عدالت میں سزا سنتے وقت عمران خان کی آنکھیں نم ہوگئیں

ذرائع کے مطابق بشر یٰ بی بی کا دوپہر میں طبی ملاحظہ بھی کرلیا گیا تھا، خاتون ڈاکٹر نے طبی ملاحظہ کے بعد بشری بی بی کو صحت مند قراردیا۔

editor

Related Articles