پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس ختم کر دیا،شرکاء نے مذاکرات پرکور کمیٹی کو اعتماد میں لینے پرزوردیا ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ممبران نے پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس ہفتےمیں ایک بار ضرور بلانے کی تجویز دی،اجلاس میں سلمان اکرم راجہ اور برگیڈیئر مصدق نے القادر کیس پر بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سلمان اکرم راجہ اور برگیڈیئر مصدق نے القادر کیس پر بریفنگ دی ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف مظاہرہ نہ کرنے پر کور کمیٹی اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان کو 14 سال کی سزا ہوگئی ہم نے کوئی احتجاج کیوں نہیں کیا ہمیں القادر کیس پر بریفنگ کےبجائے بتایا جائے کہ سزا پر ہائیکورٹ میں فیصلہ چیلنج کب ہوگا؟۔ ہمیں صرف بانی کی رہائی چاہیے ۔
کنول شوذب نے کہا کہ جیل حکام پارٹی چھوڑنے والوں کو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جگہ دے دیتے ہیں، ہم پارٹی کےساتھ کھڑے ہونے والوں کو کئی کئی گھنٹے انتظارکروایا جاتا۔
کور کمیٹی اجلاس میں عالمگیر خان اور خرم شیر زمان نے کراچی اور سندھ کےتمام مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھانےکی استدعا کردی، کور کمیٹی کے ممبر لال ملہی نے لیگل ٹیم سے لیگل اسٹریٹیجی پر اپڈیٹ مانگ لی۔
علی محمد خان نے القادر یونیورسٹی کا فیصلہ دینے والے جج پر سپریم کورٹ کے مس کنڈکٹ کے فیصلے کو پارٹی سے چھپانے والےکانام سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا۔
ان کے علاوہ شعیب شاہین نےالقادر یونیورسٹی کا فیصلہ دینے والے جج کےخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ چھپانے والے کانام بتادیا ، فیصل چوہدری نے یہ فیصلہ پارٹی اور بانی پی ٹی آئی سے چھپایا ۔