بانی پی ٹی آئی پر بنائے گئے مقدمات سیاسی ہیں : حافظ نعیم الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی پر بنائے گئے مقدمات سیاسی ہیں : حافظ نعیم الرحمٰن

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان پر بنائے گئے مقدمات سیاسی ہیں جنہیں ختم ہونا چا ہیے ۔

تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کراچی ایکسپو سینٹر میں میرا برانڈ پاکستان نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے ۔ ہر کسی کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کا ٹاسک دیا ہے : بیرسٹر سیف

انہوں نے میرا برانڈ پاکستان کے انعقاد پر پاکستان بزنس فورم کو مبارکباد پیش دی ، ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر جو ظلم سوا سال قبل شروع ہوا وہ آج تک جاری ہے، ہمیں اسرائیلی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرنا چا ہیے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری پراپرٹی سے کم آمدن محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا نے نئے رولز تیار کر لئے

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستانیوں نے ہر موقع پر فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا، ہم اہلِ غزہ کے ساتھ تھے ہیں اور ہمیشہ مکمل سپورٹ کرتے رہیں گے، اسرائیل گھٹیا دشمنی عیاں رہ رہی ہے کہ معاہدہ ہونے کے باوجود وہ بمباری کررہا ہے، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی کی صنعتوں کو مہنگی ترین بجلی فراہم کی جاتی ہے، کے الیکٹرک کراچی کے عوام کا خون چوس رہی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *