بھٹے سے ڈیجیٹل دنیا تک، 20 سالہ خانزالہ نے ایک لیپ ٹاپ سے اپنی زندگی بدل دی

بھٹے سے ڈیجیٹل دنیا تک، 20 سالہ خانزالہ نے ایک لیپ ٹاپ سے اپنی زندگی بدل دی

خانزالہ، 20 سالہ اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والا ایک نوجوان، نے صرف ایک ماہ کے اندر اپنی اور اپنے خاندان کی زندگی کا رخ بدل کر رکھ دیا ہے۔ یہ سب اس وقت ممکن ہوا جب اسےنیپ ٹیک( NAPTECH) کی جانب سے ایک لیپ ٹاپ تحفے میں ملا، جس نے اس کیلئے آن لائن آمدنی کے دروازے کھول دیے۔

مقامی ذرائع کے مطابق خانزالہ پہلے بھٹے پر سخت جسمانی مشقت کرتا تھا، جہاں روزانہ کی اجرت پر گھر کے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہوتا تھا۔ لیکن لیپ ٹاپ ملنے کے بعد اس نے آن لائن مہارتیں سیکھنا شروع کیں اور مختصر وقت میں فری لانسنگ اور ڈیجیٹل کاموں سے آمدنی حاصل کرنا شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں :کیا خواب صرف خیالات ہیں یا کسی اور دنیا کا تجربہ؟

خانزالہ کا کہنا ہے کہ ابتدا میں اسے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا زیادہ علم نہیں تھا، لیکن مسلسل محنت، یوٹیوب ٹیوٹوریلز اور آن لائن سیکھنے کے ذریعے اس نے بنیادی ڈیجیٹل اسکلز حاصل کیں۔ چند ہی ہفتوں میں اسے پہلا آن لائن کام ملا، جس کے بعد اس کی آمدنی باقاعدہ ہونا شروع ہو گئی۔

نیپ ٹیک(NAPTECH) کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایسے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑنا ہے جو محدود وسائل کے باوجود بہتر مستقبل کی خواہش رکھتے ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ایک لیپ ٹاپ اور صحیح رہنمائی کسی بھی نوجوان کی زندگی بدل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :غیر ملکی یوٹیوبرز پاکستان کے حسن اور مہمان نوازی کے قدردان

خانزالہ کی کہانی اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اسے ایک مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے کہ کس طرح دیہی اور مزدور طبقے کے نوجوان بھی ڈیجیٹل مہارتوں کے ذریعے اپنی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں فری لانسنگ اور آن لائن کام کے مواقع بڑھ رہے ہیں، اور اگر نوجوانوں کو مناسب تربیت اور وسائل فراہم کیے جائیں تو وہ نہ صرف اپنی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ ملک کی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔خانزالہ نے دیگر نوجوانوں کیلئے پیغام دیا ہے کہ محنت اور سیکھنے کا جذبہ ہو تو حالات چاہے جیسے بھی ہوں، مستقبل بدلا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles