ترکیہ امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، صدر اردوان

ترکیہ امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، صدر اردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے عالمی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کی مفاہمتی کاوشیں انتہائی اہم ہیں اور ترکیہ امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

صدر اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی یہ تعاون اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان، سیکیورٹی فورسز نے جیوانی کے علاقے پنوان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، 4 دہشتگرد ہلاک

انہوں نے بتایا کہ خصوصی اقتصادی زونز سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کی متعلقہ وزارتیں قریبی رابطے میں رہیں گی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے شاندار استقبال اور پرتپاک میزبانی پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی آفات اور دیگر مشکل اوقات میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

Related Articles