خیبرپختونخوا حکومت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پورکے وژن کے تحت عوامی ریلیف کے لیے “سستی روٹی پروگرام” کا آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا افتتاح ڈیرہ اسماعیل خان کے کچہری چوک میں واقع شیلٹر ہوم سے کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت عوام کو صرف 10 روپے میں معیاری روٹی فراہم کی جائے گی جو موجودہ مہنگائی کے دور میں ایک بڑی سہولت ہے۔ حکومتی حکام کے مطابق یہ منصوبہ مرحلہ وار پورے ضلع میں پھیلایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ صوبے کی عوام کو بنیادی ضروریاتِ زندگی جیسے روٹی، صحت، تعلیم اور روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ اقدام عوامی مسائل حل کرنے کی جانب ایک مثبت اور عملی قدم ہے۔