ٹرمپ دنیا کا نقشہ تبدیل کرنے جا رہے ہیں، شیرافضل مروت

ٹرمپ دنیا کا نقشہ تبدیل کرنے جا رہے ہیں، شیرافضل مروت

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما شیرافضل مروت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا ہے کہ ان کے ارادے انقلابی نظر آ رہے ہیں اور وہ دنیا کا نقشہ تبدیل کرنے جا رہے ہیں۔

آزاد سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ عالمی ریجنل تنازعات میں امریکہ کا کردار فیصلہ کن ہوگا۔شیرافضل مروت نے اپنے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذہن میں میرے بارے میں منفی خیالات ڈالے گئے ہیں، اور میری مقبولیت سے بعض لوگ جیلسی کا شکار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بعض افراد کو تکلیف ہے کہ پی ٹی آئی ایک مقبول جماعت ہے، اس لیے پی ٹی آئی کے اندر اختلافات کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزاکرات کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ مسائل بیٹھ کر حل ہوتے ہیں، تاہم موجودہ سیاسی تناظر میں لگ رہا ہے کہ حکومت مزاکرات آگے بڑھانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *