پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت اور ریاستی اداروں کیخلاف ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت اور تحریک انصاف کا وفاقی حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا ہے۔

ڈی چوک جلسے میں لاپتہ کارکنوں کے دعوے کرنے والے افراد اپنے ہی گھروں میں موجود پائے گئے۔ تحریک انصاف کے عہدیداروں نے جن کارکنوں کو “مسنگ” قرار دیا تھا، وہ حقیقت میں اپنے گھروں میں معمول کی زندگی گزار رہے تھے۔ ان افراد میں بڈھ بیر کے رہائشی دو بھائی عبدالباسط اور حسن خان شامل ہیں، جو اپنے گھروں میں موجود تھے۔ اسی طرح، ذیشان ولد نوید سکنہ دلہ زاک روڈ پشاور اور ہاشم ولد عارف بھی اپنے گھروں میں پائے گئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ کارکن 26 نومبر کو اسلام آباد میں گرفتار ہوئے تھے، اور 28 نومبر کو اسلام آباد پولیس نے انہیں رہا کر دیا تھا۔ تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے ان افراد کو گمشدہ قرار دے دیا گیا تھا، حالانکہ وہ اپنے گھروں میں روزمرہ کے کاموں میں مصروف تھے۔
یہ انکشاف پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتا ہے، جس میں پارٹی نے اپنے کارکنوں کے لاپتہ ہونے کے دعوے کیے تھے۔

editor

Related Articles