جنوری 2025 کے آخری ہفتے سے لے کر فروری کے وسط تک آسمان پر ایک شاندار نظارہ دیکھنے کو ملے گا جب عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، اور زحل ایک قطار میں دکھائی دیں گے۔ فلکیاتی ماہرین نے اس منفرد واقعے کو ’سیاروں کی پریڈ‘ کا نام دیا ہے۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ منظر خاص طور پر فلکیات کے شائقین کے لیے ایک دلکش تجربہ ہوگا۔ زہرہ، مریخ، مشتری، اور زحل بغیر کسی اضافی آلات کے انسانی آنکھ سے نظر آئیں گے جبکہ نیپچون اور یورینس جیسے دور دراز سیاروں کو دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی۔
سیاروں کو دیکھنے کا بہترین وقت سورج غروب ہونے کے تقریباً 45 منٹ بعد ہوگا اور یہ نظارہ جنوبی مشرق کی طرف واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔
یہ قدرتی مظہر نہ صرف فلکیاتی تحقیق کے لیے اہمیت رکھتا ہے بلکہ عام لوگوں کو بھی آسمان کی خوبصورتی کو قریب سے دیکھنے کا ایک نادر موقع فراہم کرے گا۔ لہٰذا تیار رہیں اوراس نایاب موقع کو ضائع نہ کریں!