ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ،  بالائی علاقوں میں برفباری

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ،  بالائی علاقوں میں برفباری

ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا اورشمال مغربی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

شوگران، باغ اور وادی سوات سمیت بالائی علاقوں میں برفباری سے ہر طرف سفیدی چھا گئی، جس سے سردی بڑھ گئی جبکہ کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

بلوچستان سے لے کر خیبر تک ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی پڑ رہی ہے، حالیہ بارش اور برف باری کے بعد مختلف اضلاع میں معاملات زندگی محدود ہوگئے ہیں ، باغ شہر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا، گنگا چوٹی لسڈنہ، حاجی پیر تولی پیربھیڈی میں بھی برف باری سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، کالام میں نو انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، لہہ میں پارہ منفی 9، سکردو منفی 5،ہنزہ، استور میں منفی 2 اور کلام میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور چاغی میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *