بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائوں کیساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائوں کیساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائیں یا جھکڑ چلنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور بارکھان میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت صفر سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ، سبی میں سات، تربت میں بارہ، اور ساحلی علاقے جیوانی اور گوادر میں بالترتیب 10 اور 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: شعبان المعظم کا چاند 30 جنوری 2025 کو دکھائی دے گا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم صبح اور رات کے اوقات میں جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم شمالی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر ): بلوچستان:قلات08،سبی02،بارکھان01، گلگت بلتستان: استور 06، خیبر پختونحوا: چترال، میرکھانی میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران استور 05 اورکالام میں 02انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 10،گوپس منفی07، اسکردو منفی 05 استور، مالم جبہ منفی 04 اور راولاکوٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *