سندھ ہائیکورٹ میں12ایڈیشنل ججز کی آسامیوں کیلئے46 ناموں پر آج اجلاس میں غور ہوگا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا ۔ جس میں ججز کی تعیناتی سے متعلق ، 12 ایڈیشنل ججزکی آسامیوں کیلئے 46 ناموں پرغورگا ۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جن 46 ناموں پرغور ہوگا ان میں 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز جبکہ 40 وکلا شامل ہیں ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں سوریش کمار، خالدحسین شاہانی، مشتاق احمد لغاری، تسنیم سلطانہ، منور سلطانہ اور امیرعلی مہسیر شامل ہیں۔ اس کےساتھ ایڈیشنل ججزکی آسامیوں کیلئے چالیس وکلا کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔