پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کارجحان برقرار ہے ، انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد پر دوبارہ بحال ہوگیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں  کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 696 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت کا لاکھوں خاندانوں کو ’نگہبان رمضان پیکیج‘ دینے کا اصولی فیصلہ

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 594 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 37 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 7 پیسے سستی ہوگئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 72 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 65 پیسے پر آگیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *