ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

فیصل آباد میں زندہ برائلر کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 408 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، مر غی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ہونے سے گوشت 591 روپے کلو ہو گیا ہے۔

 لاہور میں مر غی کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 595 روپے کلو کی سطح پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

لاہور میں زندہ برائلرکا تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے کی سطح پربرقرار ہے۔

کراچی میں  بھی پولٹری فارمرزکی من مانیوں نے مرغی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جہاں  گوشت سرکاری قیمت 650 کے بجائے ریٹیل میں750 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی، زندہ مرغی سرکاری قیمت 420 کے بجائے ریٹیل میں 500 روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *