مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے کی کمی ہو گئی۔ اس کمی کے بعد گوشت کی قیمت 577 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

لاہور اور ملتان میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 14 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ فیصل آباد میں 384 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 398 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 391 روپے اور پرچون ریٹ 405 روپے فی کلو پر برقرار ہے، جبکہ انڈوں کی قیمت فی درجن 225 روپے پر مستحکم ہے۔

لاہور میں سرکاری نرخوں کے مطابق مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے، اور زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہے۔ لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت بھی 239 روپے پر برقرار ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *