پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں اپنے سیاسی سفر کی کامیابی کا سہرا چیئرمین عمران خان کو دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان نے انہیں علی امین، عاطف خان اور شاہ فرمان کے مشورے پر صوبائی صدر کا عہدہ دیا، میں نے اپنی سیاست کا آغاز گاؤں کے صدرات سے کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک عام کارکن سے پارٹی کے ایک اہم مقام تک پہنچے ہیں، اور یہ ان کی محنت اور پارٹی کی میرٹ پالیسی کا نتیجہ ہے، جس کی مثال کسی دوسری پارٹی میں نہیں ملتی۔
جنید اکبر نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کارکنان پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے تمام کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پارٹی کی خدمت کو ترجیح دیں اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔