اسلام آباد سیشن کورٹ نے شیر افضل مروت کو سپریم کورٹ کے باہر جھگڑے کے کیس سے بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت اور شہری فتح اللہ برکی کے درمیان سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد دونوں پر مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا تھا، سیشن کورٹ میں شیر افضل مروت اور شہری فتح اللہ برکی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کو بری کر دیا۔