چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسرٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات بارے جوعمران خان نے کہا وہی پارٹی کا فیصلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے شروع میں حکومت نے تاخیر کی، کمیشن کی تشکیل میں بھی دیر کر دی، پی ٹی آئی کا فیصلہ وہی ہے جو بانی پارٹی نے کہا ہے، حکومت اب بھی سنجیدہ ہے تو مثبت قدم اٹھائے۔
بانی تحریک انصاف سے بات کریں گے۔ بیرسرٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ 7 دن ختم ہونے کے بعد مذاکراتی عمل باضابطہ ختم ہو چکا ہے، حکومت چاہے تو کمیشن کا اعلان کر دے، اس کے بعد دیکھا جائے گا۔
حکومت کمیشن کے ٹی او آرز پر بیٹھنے کا کہے تو اس پر بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے۔ دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے بھی نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی نے یکطرفہ طور پر مذاکرات ختم کئے۔
یہ کمیٹی ہی نہیں خود پی ٹی آئی کے لیےحیران کن تھا، اڈیالہ جیل راولپنڈی سے بیرسٹر گوہر نے مذاکرات ختم کرنےکا خود اعلان کیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا مزیدکہنا تھا بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے مذاکرات کی اب گنجائش ختم ہو گئی ہے ، شام کو یہ جواز پیش کیا کہ صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر پولیس گرفتاری کیلئے گئی، صاحبزادہ حامد رضا نے مذاکرات پر ایبسولیٹلی ناٹ کے الفاظ استعمال کئے۔