پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختون خوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق صوبائی صدارت میں تبدیلی کے بعد تنظیمی سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری کی بھی تبدیلی کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان اور ارباب شیر علی کو بھی اہم ذمہ داریاں ملیں گی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی ضلعی تنظیموں میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا عہدہ واپس لے لیا گیا تھا اور بانئ پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا صدر مقرر کیا تھا۔
پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔