میں نے ن لیگ اصول کی بنیاد پر چھوڑی : سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

میں نے ن لیگ اصول کی بنیاد پر چھوڑی : سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف سے کوئی ناراضی نہیں، نہ غلط فہمی ہے۔ میں نے ن لیگ اصول کی بنیاد پر چھوڑی۔

تفصیلات کے مطابق ندن میں پارٹی کے سیکر ٹری جنرل مفتاح اسماعیل کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میںشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاںمحمد نواز شریف میرے لیڈر تھے، وہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے ہٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ بجٹ میں عوام کو خوشخبریاں ملیں گی، رانا مشہود احمد خان

اگر نواز شریف 8 فروری کو الیکشن میں ہار تسلیم کر لیتے تو آج پاکستان کا نقشہ مختلف ہوتا۔ انہوں نےکہا کہ اوورسیز کا دوسرے ممالک کی شہریت لے کر بھی پاکستان سے تعلق برقرار ہے ۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ زرمبادلہ پاکستان بھیجنے کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

ہماری پارٹی مسائل کی بات کم اور حل کی زیادہ کرتی ہے۔ پاکستان میں اصل اپوزیشن عوام پاکستان پارٹی ہے۔ کنو نیئر اے پی پی نے کہا کہ جب تک ملک میں رول آف لاء نہیں ہوگا پاکستان کبھی ترقی نہیں کرے گا، اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال کیا جائے ۔

اگر سرمایہ کاری محفوظ ہو تو مزید زرمبادلہ آئے گا، اوورسیز پاکستانی اگر بلڈنگزبنانے کے بجائے کاروبار میں پیسہ لگائیں تو زیادہ سود مند ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افسوس ہے کہ پاکستان میں الیکشن چوری ہوتے ہیں، آئین کے مطابق ملک چلا یا جائے۔

اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے آخری ملاقات لندن میں ہوئی تھی، قائد مسلم لیگ ن سے 35 سا ل کا تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کا اوور ٹائم بڑھا دیا گیا

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اقتدار کا راستہ چنا، مجھے اس پر اتفاق نہیں تھا، میاں محمد شہباز شریف سے میرا کوئی رابطہ نہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد مفاد کا اتحاد ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *