ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے حساب سے اضافے کی تجویز

ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے حساب سے اضافے کی تجویز آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دس سال کے دوران جس حساب سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اسی تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مزدور کو اپنی محنت کا صلہ ملے گا تو معیشت بھی مستحکم ہوگی۔ دس سال کے دوران مہنگائی میں جتنا اضافہ ہوا، تنخواہیں اور پنشن بھی اسی تناسب سے بڑھائی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی مزدوروں کیلئے تین نسلوں سے جدو جہد کر رہی ہے۔ہم نے مزدوروں اور محنت کش طبقے کیساتھ ملکر پاکستان کو آئین دلوایا۔ آمر ضیاالحق اور پرویزمشرف کے دور میں مزدوروں کیخلاف سازشوں کو پیپلزپارٹی نے ناکام بنایا تھا۔اس ملک کو لیبر پالیسی دینے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس ادائیگی میں نمایاں اضافہ

دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے ملازمین کا اوور ٹائم بڑھا دیا۔

پہلے قومی اسمبلی کے ملازمین کو 400 روپے فی دن اوور ٹائم ملتا تھا لیکن اب یہ بڑھا کر 600 روپے اضافے کے ساتھ 1,000 روپے فی دن کر دیا گیا۔ یہ اوور ٹائم صرف قومی اسمبلی کے اجلاس کے دنوں میں دیا جائے گا اور اس فیصلے کی باقاعدہ منظوری قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے دے دی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *