رمضان پیکج کے لیے رجسٹریشن کا عمل 15 فروری تک مکمل کرنے کا حکم

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان نے رمضان پیکج کے تحت مستحقین کی رجسٹریشن کے عمل کو 15 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت دیدی۔

چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پی ایس ای آر میں رجسٹریشن کرنا ضروری ہے تاکہ نادار افراد تک رمضان پیکج کا فائدہ پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض کو انسانی خدمت کے جذبے سے سرانجام دیں اور نادار افراد تک عزت کے ساتھ ان کا حق پہنچائیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا عوام کے لیے نگہبان رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ

اس حوالے سے ایک وڈیولنک اجلاس بھی منعقد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔پنجاب حکومت نے رمضان کے مہینے میں عوام کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پیکج کی تفصیلات اور شفافیت کے حوالے سے اہم تجاویز پر غور کیا گیاتھا۔ وزیراعلیٰ نے اس بات کی ہدایت کی کہ پیکج میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

editor

Related Articles