پی سی بی نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹوں کی قیمت میں دس فیصد اضافہ کردیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق شائقین کی دلچسپی دیکھتے ہوئے آن لائن ٹکٹوں کی تعداد بھی بڑھا دی ہے، یہ اضافہ ایونٹ کے تمام میچز کے ٹکٹس کیلئے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے مرحلے میں تیس فیصد ٹکٹس آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے تھے، آن لائن فروخت میں شائقین کرکٹ نے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
تین میچوں کے ٹکٹ مکمل فروخت ہو گئے ہیں، ان میچز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ اور پاکستان اور بنگلادیش شامل ہیں۔