محکمہ موسمیات نے کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں کل موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کل بارش اور برفباری ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شانگلہ، بونیر اور سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔