ایزی پیسہ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل بینک بن گیا، لائسنس جاری

ایزی پیسہ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل بینک بن گیا، لائسنس جاری

ایزی پیسہ نے پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل بینک بننے کا سنگ میل عبور کرلیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایزی پیسہ کو ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس جاری کر دیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب میں شرکت کی اور ایزی پیسہ کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں: انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایزی پیسہ کا مائیکرو فنانس بینک سے ڈیجیٹل بینک میں منتقل ہونا پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن کے سفر میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ تبدیلی روایتی کیش لین دین سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف منتقلی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر کہا کہ یہ پاکستان کے ڈیجیٹل سفر کا آغاز ہے، اختتام نہیں۔

انہوں نے کہا کہ راست اور نادرا جیسے ڈیجیٹل ادارے ہماری ڈیجیٹل ترقی کے مراکز ہیں اور ملک بھر میں مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے تمام شعبوں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔ ایزی پیسہ کا ڈیجیٹل بینک بننا پاکستان میں ڈیجیٹل مالی خدمات کو مزید مستحکم کرنے اور مالیاتی شمولیت کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *