پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کئے جانے کے بعد اور اب بھارتی میڈیا بھی ان کامیابیوں کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔
آج پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچے ہیں ، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
بھارتی میڈیا جو ماضی میں ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کے کردار کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں اب اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو چکا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کی اہمیت اور کردار کو سراہا جا رہا ہے۔ یہ تبدیلی ایک بڑی سیاسی اور سفارتی کامیابی کے طور پر سامنے آئی ہے، جس نے بھارتی میڈیا کو پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کرنے پر مجبور کیا۔
بھارت کی جانب سے شروع میں اس ثالثی کو شک و شبے کی نظر سے دیکھا گیا تھا، تاہم اب عالمی برادری کے دباؤ اور پاکستان کے کامیاب سفارتی اقدامات نے بھارتی میڈیا کو اس حقیقت کا اعتراف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
دوسری طرف، بھارتی میڈیا نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مودی سرکار کی ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت بھارت عالمی سطح پر تنہا ہوتا جا رہا ہے۔