بھارت کو فلم ’ دھریندر‘ کا کرارا جواب، پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ میدان میں آگئی

بھارت کو فلم ’ دھریندر‘ کا کرارا جواب، پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ میدان میں آگئی

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ کئی ماہ کی تاخیر اور بار بار ڈیڈ لائنز کے بعد آخرکار ریلیز کے لیے تیار ہے، یہ فلم اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اسے بھارتی فلم ’ دھریندر ‘کے توڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں پاکستانی علاقے ’لیاری‘ کو منفی اندا میں پیش کیا گیا ہے۔

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے اس فلم کو بھارت کی جانب سے پھیلائے جانے والے ’منفی پروپیگنڈا ‘ کا جواب قرار دیا۔ فلم ’میرا لیاری‘ ایک مختلف کہانی بیان کرتی ہےجو لیاری کی لڑکیوں کی زندگی، ان کے خواب اور خاص طور پر فٹبال سے ان کی محبت کو خوبصورت انداز میں پیش کرتی ہے۔ یہ کہانی مشکلات کے باوجود حوصلے اور امید کا پیغام دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی بھارت کے خلاف ایک اور سفارتی کامیابی، فلم ‘دھریندر‘ پر تمام خلیجی ممالک میں پابندی عائد

فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر عائشہ عمر نے اعلان کیا ہے کہ فلم کی نمائش برطانیہ میں ہونے والے ’یوکےایشیا فلم فیسٹول‘ میں کی جائے گی۔یہ پریمیئر نہ صرف فلم بلکہ لیاری کے مثبت چہرے کو دنیا کے سامنے لانے کا ایک اہم موقع بھی سمجھا جا رہا ہے۔

فلم ’میرالیاری‘ کی کہانی ایک معذور فٹبال کوچ کے گرد گھومتی ہے، جس کا کردار عائشہ عمرنے ادا کیا ہے۔ جو کہ طویل عرصے بعد اپنے علاقے لیاری واپس آتی ہیں تاکہ وہاں کی لڑکیوں کے لیے فٹبال ٹرائلز منعقد کر سکیں۔

یہیں پر افسانہ، جس کا کردار دنانیرمبین نے نبھایا ہے، اپنے سخت مزاج والد کے خلاف جا کر اپنے خواب کا پیچھا کرتی ہے۔ دوسری جانب کشمالہ، جسے ترینیتی لوکس نے ادا کیا ہے، زبردستی کی شادی سے بچنے کے لیے فٹبال کو اپنی آزادی کا راستہ بناتی ہے۔ دونوں لڑکیاں خفیہ طور پر کوچ کے ساتھ ٹریننگ کرتی ہیں تاکہ قومی سطح پر کھیلنے کا موقع حاصل کر سکیں۔

ہدایتکار ابو علیہا کے مطابق فلم کی سب سے بڑی طاقت اس کی حقیقت پسندی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ خود لیاری میں کی گئی اور تقریباً 80 فیصد کاسٹ وہ لوگ ہیں جو واقعی اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں سپورٹنگ اداکار، مقامی فٹبال ٹیموں کے کھلاڑی اور ہیرو شیعب حسن بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب جس فلم ’دھریندر‘ جسے ادیتیا دھار نے بنایا جس پر پاکستان میں نہ صرف مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا رہا بلکہ فلم میں دکھائے جانے والے بھارتی جاسوس کا سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز کا ٹرینڈ بھی خبروں کی زینت رہا۔

اس فلم نے بھارت میں ریلیز کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں ہندی زبان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا ریکارڈ قائم کیا۔ بعد ازاں اس کا سیکوئل بھی صرف 2 ہفتوں ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہا، جو اس پرتشدد اور شدت پسند قوم پرستانہ کہانی کی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *