مارکیٹوں میں سبزیوں کی من چاہے نرخوں پر دھڑلے سے فروخت جاری

مارکیٹوں میں سبزیوں کی من چاہے نرخوں پر دھڑلے سے فروخت جاری

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ ، دھڑلے سے فروخت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز کی قیمت 5 روپے کی کمی سے 80 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے لیکن بازاروں میں پیاز 100 روپے کلو کے حساب سے بیچا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:لیسکو نے سولر سسٹمز میں استعمال ہونیوالے میٹرز کی قیمت میں اضافہ کر دیا

ٹماٹر 65 روپے کے بجائے 80 روپے، آلو 53 روپے کے بجائے 70 روپے کلو تک دکاندار اپنی مرضی کے مطابق فروخت کر رہے ہیں ۔ لہسن سرکاری قیمت605 روپے کے برعکس مارکیٹ میں 700 روپے جبکہ ادرک 370 روپے کے برعکس 450 روپے کلو تک بیچی جا رہی ہے

یہ بھی پڑھیں:بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے کام شروع

اس کے علاوہ بند گوبھی اور پھول گوبھی 50 روپے کلو تک بک رہی ہے ۔ دوسری جانب مرغی کے گوشت کے نرخ بدستور 580 روپے کلو برقرار ہیں جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 2 روپےاضافے سے 222 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *