مفت سولر اسکیم میں اپلائی کرنیوالوں کیلئے اہم خبر آگئی، درخواست کا اسٹیٹس چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔
مفت سولر پینل اسکیم آغاز سے ہی عوام کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ اسکیم کا 6 دسمبر 2024 کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کا مقصد ایسے صارفین کو فائدہ پہنچانا ہے جو ماہانہ 100 سے200 یونٹ بجلی استعمال کر رہے ہیں۔ مفت سولر اسکیم میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 جنوری 2025 مقرر تھی۔
اگر آپ نے مفت سولر اسکیم میں اپلائی کر رکھا ہے اور آپ اپنی درخواست کا اسٹیٹس جاننا چاہتے ہیں تو ایسے چیک کرسکتے ہیں۔
اپنی درخواست کا اسٹیٹس جاننے کے طریقے
اسکیم میں درخواست کا اسٹیٹس چیک کرنے کیلئے آپکو آفیشل سی ایم سولر اسکیم پورٹل پر جانا پڑے گا۔ سی ایم ایس پورٹل یا ایم سی ایس ایپلی کیشن پر اپنے رجسٹرڈ ای میل اور پاس ورڈ کیساتھ لاگ ان کریں۔ پھر ڈیش بورڈ پر ایپلی کیشن اسٹیٹس سیکشن پر جائیں۔جہاں آپ اپنی درخواست کی موجودہ حیثیت کا جائزہ لیں ، جو مسترد یا منظور شدہ کے طور پر ظاہر ہو جائیگی۔
اس کے علاوہ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی درخواست دینے والے درخواست دہندگان کو ان کی درخواست کی حیثیت کے بارے میں باقاعدہ طور پر اپ ڈیٹس موصول ہوں گی۔
درخواست کا اسٹیٹس جاننے کاتیسرا طریقہ کار یہ ہے کہ آپ اپنے شناختی کارڈ یا حوالہ نمبر کیساتھ ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں تاکہ اپنی درخواست کی حیثیت کے بارے میں معلوم کرسکیں۔