موٹرسائیکل سواروں کے لیے اہم فیصلہ، ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار

لاہور: شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس نے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ موٹرسائیکل چلانے والے اور ان کے ساتھ بیٹھنے والے افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ سر کی چوٹوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ حادثات کے دوران جان لیوا نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو اور خواجہ آصف ہائی پاور سیلیکشن بورڈ کے رکن نامزد

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق اس کے ساتھ ہی گاڑی میں سفر کرنے والے افراد کے لیے بھی حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ ڈرائیور اور مسافر دونوں کے لیے سیٹ بیلٹ لگانا ضروری ہوگا۔ یہ اقدام حادثات کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں اور اپنی اور دوسروں کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

editor

Related Articles