پشین: بلوچستان کے ضلع پشین میں واقع ایک نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے
تفصیلات کے مطابق دھماکہ پشین بائی پاس کے قریب واقع نجی اسپتال کے ایک کمرے میں ہوا، جہاں گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے باعث اسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا
ہے۔ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں کوئٹہ کے اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر کی لیکیج کی وجہ سے ہوا۔ اس واقعے کے بعد اسپتال کے تمام کمرے خالی کروا کر شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔