تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کوچھ نکات پرمشتمل خط لکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آرمی چیف کو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اگرخط نہیں ملا تومل جائےگا، بانی پی ٹی آئی نےخط میں ادارے کواون کیا ہے،عمران خان نےخط میں کچھ نہیں مانگا۔
انہوں نے کہا کہ خط لکھنا بانی پی ٹی آئی کا ذاتی فیصلہ ہے،ان کا فیصلہ سرآنکھوں پر ہے، عمران خان نے بطور سابق وزیراعظم خط لکھا ہے، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے۔ سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےچھ نکات پرمشتمل خط لکھا ہے،عمران خان نے کہا یہ ملک اورفوج بھی میری ہے، نفرتیں بڑھنے سے ملک کو نقصان ہوگا۔
شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے خط میں اپنےکنسرن کا اظہارکیا ہے، سکیورٹی ذرائع کا جواب غلط اورٹھیک بھی ہوسکتا ہے۔