ناکامی کا خدشہ یا کچھ اور۔۔؟ پی ٹی آئی صوابی جلسہ کیلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم

ناکامی کا خدشہ یا کچھ اور۔۔؟ پی ٹی آئی صوابی جلسہ کیلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم

پی ٹی آئی کا صوابی میں ہونے والے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جلسے کے مختلف معملات کو دیکھنے کے لیے مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مانیٹرنگ کمیٹی کے زریعے سے دیکھا جائے گا کہ کس کی کیا تیاری ہے اور کون زیادہ ورکرز کو نکالے گا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی صدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ کسی بھی رہنماء سے کوئی فنڈز نہیں مانگے گئے اور نہ ہی کسی کو ورکرز نکالنے کا ٹارگٹ دینگے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی صدر جنید اکبر کے اس علان کے بعد یہ خدشہ پیدا ہوگیا تھا کہ جلسہ ناکام ہو جائے کیونکہ ہر کسی کو فری ہینڈ دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمتیں برائے فروخت

ذرائع کے مطابق لیکن اب صوبائی صدر نے مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کردی ہے جس کے بعد اب یہ لازم ہو جائے گا کہ تمام رہنماء جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے بھر پور محنت کریں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی صدر نے تیاریوں کا جائزہ لینے اور رہنماؤں کی کارکردگی جانچنے کے لیے بھی یہ مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کردی ہے۔ مانیٹرنگ کمیٹی دو ممبران پر مشتمل ہوگی۔ ہر ضلع کے لیے الگ الگ کمیٹی قائم ہوگی۔ ہر کمیٹی کا ممبر متعلقہ ضلع کا صدر اور جنرل سیکرٹری ہوگا۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے تمام ریجن کے صدور کو خط بھی لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قائم ہونے والی تمام ضلعی کمیٹیاں ریجنل صدور کو رپورٹ جمع کریں گی۔ اور یہی ریجنل صدور پھر یہ رپورٹ آگے صوبائی قیادت کو ارسال کریں گی۔ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو صوابی کے مقام پر جلسے کا اعلان کیا ہے ۔جس کے لیے تیاریاں جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *