محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں یکم جولائی سے مون سون کے آغاز کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر سے مون سون سسٹم کے آغاز کا امکان ہے، جبکہ یکم جولائی سے ملک کے شمالی علاقوں اور پنجاب کے شمال مشرقی حصوں میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں فی الحال مون سون کے آغاز کے آثار نظر نہیں آ رہے اور صوبے میں 5 جولائی تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
کراچی کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے انجم نذیر نے کہا کہ خلیج بنگال میں بننے والا کم دباؤ کراچی سمیت سندھ میں بارش کا باعث بن سکتا ہے۔ تاہم رواں مون سون سیزن کے دوران کراچی سمیت سندھ میں معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ہے۔