گوادر میں گدھوں کا سلاٹر ہاؤس قائم کردیا گیا ہے، قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف

گوادر میں گدھوں کا سلاٹر ہاؤس قائم کردیا گیا ہے، قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف

قائمہ کمیٹی برائے تحفظ خوراک کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ گوادرمیں گدھوں کیلئے سلاٹر ہاؤس قائم کردیا گیا ہے اور اس سے پیداوار بھی شروع ہو  گئی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تحفظ خوراک کا اجلاس چیئرمین قائمہ کمیٹی کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران وزارت تحفظ خوراک کے حکام کا کہنا تھا کہ گوادر میں گدھوں کا سلاٹر ہاؤس قائم کردیا گیا ہے اور اس سے پیداوار بھی شروع ہو گئی ہے۔

مائنس ون کا فارمولا کامیاب بنانے میں چیف الیکشن کمشنر کا کردار کلیدی رہا، شیخ وقاص اکرم

حکام کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ گدھے کی کھال اور ہڈیوں سے متعلق معاہدہ ہوا ہے، گوادر میں چینی کمپنی یہ کام کرے گی، اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے وزارت خوراک و تحفظ کے حکام سے سوال کیا کہ زندہ گدھوں کو چین ایکسپورٹ کیوں نہیں کرتے۔

جس کے جواب میں حکام نے کہا کہ زندہ گدھوں کی ایکسپورٹ مشکل کام ہے، حکام نے بتایا کہ ملک کے دوسرے حصوں میں بھی گدھوں کے سلاٹر ہاؤس کیلئے درخواستیں آ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی چینی کمپنیوں سے گدھوں کے سلاٹر ہاؤس سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *